ایک بیان میں اتحاد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بحری جہازوں اور بحیرہ احمر کے جنوب میں عالمی تجارت کے لیے ایرانی تعاون سے حوثی ملیشیاؤں کی دھمکی جاری ہے اور یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ اس کی افواج کی کوششوں نے باب المندب آبنائے سے جہاز رانی کی آزادی اور بحری جہازوں کی حفاظت کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یمنی حکام نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ یہ ایک قابل ذکر پیش رفت ہے جس سے اس گروپ کی طرف سے جنگ کو ختم کرنے کی تمام مخلصانہ دعوتوں سے بے نیازی کی تصدیق ہوتی ہے اور جو بات ہم ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں اس کو تقویت ملی ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 21 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 31 جولائی 2021ء شماره نمبر [15586]