تیونس کے صدر کے اقدامات سے نہضہ تحریک پریشان ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3113291/%D8%AA%DB%8C%D9%88%D9%86%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D8%B5%D8%AF%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%82%D8%AF%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA-%D8%B3%DB%92-%D9%86%DB%81%D8%B6%DB%81-%D8%AA%D8%AD%D8%B1%DB%8C%DA%A9-%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D8%B4%D8%A7%D9%86-%DB%81%DB%92
نہضہ کے حامیوں کی طرف سے صدر سعید کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے دھاوا بولنے کی دھمکی دینے کے بعد ایک ٹینک کو پارلیمنٹ کے داخلی دروازے کی حفاظت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
نہضہ کے حامیوں کی طرف سے صدر سعید کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے دھاوا بولنے کی دھمکی دینے کے بعد ایک ٹینک کو پارلیمنٹ کے داخلی دروازے کی حفاظت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
تیونس کے صدر قیس سعید نے گزشتہ اتوار کو جن فیصلوں کا اعلان کیا ہے ان میں سب سے اہم حکومت کو گرانا اور پارلیمنٹ کے کام معطل کرنا ہے ان سے راشد غنوشی کی قیادت میں نہضہ تحریک پریشان ہے اور خود تحریک کے اندر نمایاں سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے جن میں سے تازہ ترین پارلیمنٹ کے سامنے تشدد کی کارروائیوں کی کوشش کے الزام میں غنوشی کے محافظ سمیت نہضہ پارٹی کے چار ارکان کے ساتھ تحقیقات شروع کرنے کا کل اعلان کرنا ہے۔
نہضہ پارٹی، اس کے رہنما اور پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد غنوشی کی کارکردگی پر تنقید ہوئے ہیں اور استعفے یک بھی سلسلہ شروع ہوا ہے اور راشد غنوشی نے صدر جمہوریہ کی طرف سے اپنے فیصلے واپس نہ لینے کی صورت میں اطالوی، فرانسیسی اور عرب میڈیا آؤٹ لیٹس کو نئے بیانات دیتے ہوئے سڑک کو متحرک کرنے اور بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے اور انہوں نے مغرب کے دارالحکومتوں کو تیونس میں انتشار اور تشدد کے پھیلاؤ اور پڑوسی ممالک پر اس کے اثرات اور یورپ کی جانب غیر قانونی تارکین وطن کی لہروں کے بہاؤ کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)