5 ترکی ریاستوں کے جنگلات کی آگ پھیلی اور اسکے پریشان حال کا ہوا اعلان

5 ترکی ریاستوں کے جنگلات کی آگ پھیلی اور اسکے پریشان حال کا ہوا اعلان
TT

5 ترکی ریاستوں کے جنگلات کی آگ پھیلی اور اسکے پریشان حال کا ہوا اعلان

5 ترکی ریاستوں کے جنگلات کی آگ پھیلی اور اسکے پریشان حال کا ہوا اعلان
دنیا کے جنگلات آب و ہوا کی تبدیلی کی قیمت ادا کر رہے ہیں اور کاکارلار گاؤں میں دور تک پھیلی آگ کا مشاہدہ کرتے ہوئے ایک ترکی باشندے کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)

ترکی کے صدر رجب طیب اروغان نے ملک کے جنوب اور جنوب مغرب کے 5 ریاستوں میں جنگلات کی اس آگ سے متاثرہ علاقوں کو تباہی کا علاقہ قرار دیا ہے جس نے عوامی زندگی کو متاثر کیا ہے جبکہ حکومت کو تنقید اور الزامات کا نشانہ بنایا گیا ہے کیونکہ اس نے سیاحتی علاقوں میں جنگلات کو جلانے کو نظر انداز کیا ہے جہاں ریزورٹس اور ہوٹلس بنائے گئے ہیں۔

کل (ہفتہ) کو موغلا کے انطالیہ اور مارماریز میں آگ کے علاقوں کا معائنہ کرتے ہوئے اروغان نے کہا ہے کہ انطالیہ، موغلا ، مرسین، اضنہ اور عثمانیہ میں جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقوں کو عوامی زندگی کو متاثر کرنے والے آفت زدہ علاقہ قرار دیا گیا ہے اور 5 دن سے لگنے والی آگ کے نتیجے میں 2 فائر فائٹرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ انہیں بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔(۔۔۔)

اتوار 22 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 01 اگست 2021ء شماره نمبر [15587]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]