ایران کی جانب سے ٹینکر حملے کے فورا بعد ہی دی گئی مغربی دھمکی

آئل ٹینکر مرسر اسٹریٹ کی فائل فوٹو دیکھی جا سکتی ہے جس پر کل حملہ کیا گیا ہے (اے بی)
آئل ٹینکر مرسر اسٹریٹ کی فائل فوٹو دیکھی جا سکتی ہے جس پر کل حملہ کیا گیا ہے (اے بی)
TT

ایران کی جانب سے ٹینکر حملے کے فورا بعد ہی دی گئی مغربی دھمکی

آئل ٹینکر مرسر اسٹریٹ کی فائل فوٹو دیکھی جا سکتی ہے جس پر کل حملہ کیا گیا ہے (اے بی)
آئل ٹینکر مرسر اسٹریٹ کی فائل فوٹو دیکھی جا سکتی ہے جس پر کل حملہ کیا گیا ہے (اے بی)
اسرائیل نے گزشتہ جمعرات کو بین الاقوامی پانیوں میں اپنے جہازوں کے خلاف ہونے والے تازہ حملے کا جواب دینے کی دھمکی دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کے پاس اس واقعے میں تہران کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں جس میں سلطنت عمان کے ساحل پر ایک برطانوی ملاح اور ایک رومانیہ شخص ہلاک ہوئے ہیں جبکہ امریکہ اور برطانیہ نے ایران پر اس حملے کے پیچھے ہونے کا الزام لگایا ہے اور اشارہ بھی کیا ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ مطالعہ کر رہا ہے تاکہ اس کا فوری جواب دیا جا سکے۔

گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے حملے کے سلسلہ میں ایران کی ذمہ داری کے ثبوت موجود ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی برادری نے تہران کے خلاف اقدامات نہ کیے تو اسرائیل خاموش نہیں رہے گا اور یہ بھی کہا کہ کسی بھی صورت میں ہم جانتے ہیں کہ ایران کو اپنے طریقے سے پیغام کیسے بھیجنا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دستیاب معلومات کا جائزہ لیتے ہوئے ہمیں یقین ہے کہ ایران نے یہ حملہ کیا ہے جس میں دو بے گناہ افراد ہلاک ہوئے اور اس حملہ میں یک طرفہ دھماکہ خیز ڈرون کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ ایک مہلک صلاحیت ہے جو پورے خطے میں تیزی سے استعمال کر رہا ہے۔(۔۔۔)
 

پیر 23 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 02 اگست 2021ء شماره نمبر [15588]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]