حزب اللہ اور قبیلوں کے درمیان جھڑپ میں 7 افراد ہوئے ہلاک

حزب اللہ کے بندوق بردار کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے  (مرکزی ایجنسی)
حزب اللہ کے بندوق بردار کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (مرکزی ایجنسی)
TT

خلدہ (بیروت کے جنوب) قصبے کے رہائشیوں کو کل دوپہر (اتوار) کے وقت حقیقی جنگ کے ماحول سے گزرنا پڑا ہے کیونکہ حزب اللہ کے عناصر اور عرب قبیلوں (عرب خلدہ) کے مابین تصادم ہوا ہے جس کی وجہ سے چند افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

پارٹی کے ایک رکن علی شبلی کے جنازے کے دوران یہ جھڑپیں شروع ہوئیں ہیں جنہیں ہفتے کی شام عرب قبائل کے ایک رکن نے اپنے بھائی کے قتل کے بدلے میں قتل کر دیا تھا۔

سیکورٹی ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ اس واقعے میں "حزب اللہ" کے چار افراد سمیت سات افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ فیلڈ ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کی ایک فورس ان سوگواروں میں سے محاصرہ شدہ لوگوں سے محاصرہ ختم کرنے کے لیے اس جگہ پہنچی تھی جو فائرنگ کے شکار تھے جبکہ فوج نے کمک بھیجی اور کسی مسلح کو گولی مارنے کی دھمکی دینے کے بعد علاقے میں پرسکون ماحول بحال کیا۔(۔۔۔)
 
  پیر 23 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 02 اگست 2021ء شماره نمبر [15588]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]