سابق وزراء سمیر دیلو اور عبد اللطیف المکی کی قیادت میں پارٹی کے کئی عہدیداروں نے تحریک کی موجودہ قیادت پر سخت تنقید کی ہے اور اس پر عوامی مطالبات کو پورا کرنے میں ناکامی اور بے چینی اور پریشانی کی حالت کو نہ سمجھنے کا الزام لگایا ہے اور انہوں نے ایک نئی فہرست میں پارٹی کے ایگزیکٹو آفس کو فوری طور پر تحلیل کرنے اور تیونس کی شدید صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک بحران سیل کو ذمہ داری دی جانے کا مطالبہ کیا ہے اور نیز غنوشی سے پارلیمنٹ کی صدارت سے مستعفی ہونے اور قومی مفاد کو ترجیح دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور نہضہ تحریک میں نوجوانوں کے اداروں کے صدر راشد الکحلانی نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئۓ کہا ہے کہ ان کی قیادت میں نیشنل یوتھ کونسل ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا ہے جس میں تحریک کے یوتھ ونگ کے تقریبا 120 سپروائزرز نے شرکت کی ہے اور اس میں نہضہ پارٹی کے صدر، باقی سیاسی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کے لئے چند سیاسی مطالبات کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے۔(۔۔۔)
منگل 24 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 03 اگست 2021ء شماره نمبر [15589]