کل تل ابیب کے سیاسی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے سوڈان میں عبوری فوجی کونسل کے سربراہ عبد الفتاح البرہان، ان کے نائب لیفٹیننٹ جنرل محمد حمدان دقلو (حمیدتی) اور خرطوم کے دیگر اعلیٰ حکام سے رابطہ کرنے میں پہل کی ہے اگرچہ رابطہ کا عنوان مبارک عید الاضحیٰ پر مبارکباد دینی تھی اور اس گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور ان کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانے کے سلسلہ میں بھی بات چیت ہوئی۔
ہرزوگ کے قریبی ذرائع نے خبر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ یہ مذاکرات مثبت تھے اور ان میں سے کچھ حصہ عربی زبان میں ہوا جو ہرزوگ جانتے ہیں اور سوڈانی حکام نے بھی حالیہ مہینوں میں خراب تعلقات کو مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 26 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 05 اگست 2021ء شماره نمبر [15591]