"کورونا" کی وجہ سے مصور دلال عبد العزیز اب اس دار فانی میں نہ رہے

دلال عبد العزیز کو دیھکا جا سکتا ہے
دلال عبد العزیز کو دیھکا جا سکتا ہے
TT

"کورونا" کی وجہ سے مصور دلال عبد العزیز اب اس دار فانی میں نہ رہے

دلال عبد العزیز کو دیھکا جا سکتا ہے
دلال عبد العزیز کو دیھکا جا سکتا ہے
کل موت نے "کورونا" وائرس سے متاثر ہونے کے چند ماہ اور اپنے شوہر عظیم فنکار سمیر غانم کی وفات کے دو ماہ بعد مصری مصور دلال عبد العزیز کی بیماری کا ڈرامہ ختم کر دیا ہے اور یاد رہے کہ ان کے خاندان کے مطابق دلال کو ان کی موت تک ان کے شوہر کی وفات کا علم نہیں ہو سکا تھا۔

مصری فنکار برادری اور پیروکاروں پر دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ آرٹ اور میڈیا اسٹارز کی ایک بڑی تعداد اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے سامعین نے غمزدہ الفاظ میں ان کا سوگ منایا ہے اور خاص طور پر ان کی دو بیٹیوں نیا اور ایقی کے شوہر صحافی رامی رضوان اور مصور حسن الرداد نے سوگ منایا ہے جنہوں نے انہیں مہربان ماں اور مہربان دل کے طور پر یاد کیا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 29 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 08 اگست 2021ء شماره نمبر [15594]



مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
TT

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]