"کورونا" وبا (کوویڈ 19) کی وجہ سے عمرہ کو 18 ماہ کے لیے معطل کرنے کے بعد وزارت حج وعمرہ نے کل ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ دنیا کے تمام ممالک سے ہر ماہ 20 لاکھ حاجی وصول کیے جائیں گے بشرطیکہ وہ ویکسین، عمرہ کا اجازت نامہ اور مسجد نبوی کا دورہ "توکلنا" ایپلی کیشنز کے ذریعے حاصل کریں اور وہاں مقیم لوگ "اعتمرنا" اپلیکیشن کے ذریعہ مذکورہ اجازت نامی حاصل کریں گے اور ویکسین سرٹیفیکٹ اپنے ملک سے حاصل کریں بشرطیکہ ویکسین سعودی میں منظور شدہ ہو۔
سعودی عرب کے نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ وزارت نے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کیا ہے تاکہ انتظامی طریقہ کار بنایا جائے اور زائرین کے لیے محفوظ ماحول بنایا جائے اور انہیں کسی بھی انفیکشن کے پھیلاؤ سے بچایا جائے۔(۔۔۔)
پیر 30 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 09 اگست 2021ء شماره نمبر [15595]