درعا میں حکومت کی کشیدگی کی وجہ سے روس کی ضمانتیں ہوئیں کمزور https://urdu.aawsat.com/home/article/3126751/%D8%AF%D8%B1%D8%B9%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D8%B4%DB%8C%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%B1%D9%88%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D8%B6%D9%85%D8%A7%D9%86%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%85%D8%B2%D9%88%D8%B1
درعا میں حکومت کی کشیدگی کی وجہ سے روس کی ضمانتیں ہوئیں کمزور
پچھلے جولائی کے آخر میں چوتھے ڈویژن کو درعا شہر کی طرف کمک پہنچانے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
درعا: ریاض الزین
TT
TT
درعا میں حکومت کی کشیدگی کی وجہ سے روس کی ضمانتیں ہوئیں کمزور
پچھلے جولائی کے آخر میں چوتھے ڈویژن کو درعا شہر کی طرف کمک پہنچانے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
درعا گورنریٹ میں فوجی کشیدگی ختم ہونے کے سلسلہ میں گزشتہ چند دنوں کے دوران روس کی طرف سے یقین دہانی ملنے کے باوجود درعا البلد کے علاقے، السد روڈ محلے اور کیمپ میں مقامی جنگجوؤں کی نقل وحرکت دیکھی جا رہی ہے جبکہ انہوں نے ہفتہ/اتوار کی درمیانی شب چوتھی ڈویژن کی افواج کی طرف سے درعا البلد میں محصور علاقوں اور شامی حکومت کی افواج کی تعیناتی کے علاقوں کو الگ کرنے والی لائن کی طرف اقدام کرنے کی کوشش کو روکا ہے اور اسی کے ساتھ شہر پر مارٹر اور بھاری توپ خانے سے شدید گولہ باری بھی ہوئی ہے۔ درعا البلد کے اندر سے سرگرم کارکن عثمان المسالمہ نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ مرکزی مذاکراتی کمیٹی اتوار (کل) کو روسی جنرل سٹاف سے وابستہ درعا گورنریٹ پہنچنے والے ایک نئے روسی وفد کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ چوتھی ڈویژن کی افواج نے حالیہ درعا البلد میں ہونے والے کسی معاہدے کی پاسداری نہیں کی ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)