سعودی معیشت وبائی امراض کے بعد پہلی مثبت نمو میں ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3126936/%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D9%85%D8%B9%DB%8C%D8%B4%D8%AA-%D9%88%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%A7%D9%85%D8%B1%D8%A7%D8%B6-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%BE%DB%81%D9%84%DB%8C-%D9%85%D8%AB%D8%A8%D8%AA-%D9%86%D9%85%D9%88-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%92
سعودی معیشت وبائی امراض کے بعد پہلی مثبت نمو میں ہے
سعودی جی ڈی پی میں "کورونا" وبائی بیماری کے بعد پہلی بار مثبت نمو ریکارڈ کی گئی ہے (اے ایف پی)
ریاض: الشرق الاوسط
TT
TT
سعودی معیشت وبائی امراض کے بعد پہلی مثبت نمو میں ہے
سعودی جی ڈی پی میں "کورونا" وبائی بیماری کے بعد پہلی بار مثبت نمو ریکارڈ کی گئی ہے (اے ایف پی)
کل (پیر) سعودی عرب نے "کورونا" وبائی بیماری کے بعد ملک کی مجموعی گھریلو مصنوعات پر ظاہر ہونے والی پہلی مثبت نمو کا انکشاف کیا ہے اور ساتھ ہی قومی معیشت کے مجموعی اعداد وشمار سے ظاہر ہونے والی سرکاری بحالی کا اعلان کیا ہے۔
سہ ماہی حکومتی بجٹ میں وزارت خزانہ نے آمدنی میں 39 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے اور اس سال کے پہلے چھ ماہ کے لیے ریاست کی آمدنی 452.8 بلین ریال (120.5 بلین ڈالر) ہے جبکہ اخراجات 464.9 بلین ریال (124 بلین ڈالر) ہے اور خسارہ 12 ارب ریال تک پہنچ گیا یعنی تقریبا 37 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔(۔۔۔)
سعودی خودمختار فنڈ "پرائیویٹ سیکٹر فورم" میں کمپنیوں کے لیے مواقع کا آغاز کر رہا ہےhttps://urdu.aawsat.com/%D9%85%D8%B9%D9%8A%D8%B4%D8%AA/4837131-%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%AE%D9%88%D8%AF%D9%85%D8%AE%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%D9%81%D9%86%DA%88-%D9%BE%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%88%DB%8C%D9%B9-%D8%B3%DB%8C%DA%A9%D9%B9%D8%B1-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%85%D9%BE%D9%86%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D9%85%D9%88%D8%A7%D9%82%D8%B9-%DA%A9%D8%A7-%D8%A2%D8%BA%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%B1%DB%81%D8%A7-%DB%81%DB%92
فورم کا مقصد نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری اور تعاون کے مواقعوں کو بڑھانا ہے (واس)
«الشرق الأوسط»
TT
«الشرق الأوسط»
TT
سعودی خودمختار فنڈ "پرائیویٹ سیکٹر فورم" میں کمپنیوں کے لیے مواقع کا آغاز کر رہا ہے
فورم کا مقصد نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری اور تعاون کے مواقعوں کو بڑھانا ہے (واس)
آج سعودی عرب میں "پبلک انویسٹمنٹ فنڈ" نے اپنی نوعیت کے سب سے بڑے "پرائیویٹ سیکٹر فورم" کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کیا، اور اس کے ساتھ ساتھ دو روز کے لیے ریاض میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں نمائش کا آغاز کیا۔
فورم کا مقصد نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری اور تعاون کے مواقعوں کو فروغ دینا اور فنڈ کی حکمت عملی کے مطابق 2025 کے آخر تک مقامی مواد میں اپنے منصوبوں اور پورٹ فولیو کمپنیوں کے تعاون کو 60 فیصد تک بڑھانا ہے۔
اس فورم میں متعدد وزراء، فنڈ اور اس کے ذیلی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں، سرکاری اداروں اور کاروباری رہنماؤں سمیت مختلف اسٹریٹجک شعبوں میں نجی سیکٹرز کے 8,000 سے زائد افراد شرکت کر رہے ہیں، اس کے علاوہ فنڈ کی 80 سے زیادہ پورٹ فولیو کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جن کے لیے 100 سے زیادہ ہالز مختص کیے گئے ہیں۔
اس فورم کا انعقاد، مقامی نجی شعبے کے کردار اور اس کی مسابقتی اور اختراعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے فنڈ اور اس کی کمپنیوں کی کوششوں کے تسلسل کے ضمن میں ہے۔ جس میں نئے پروگرام اور اقدامات بھی کیے جائیں گے، جن کا مقصد مقامی معیشت کے تنوع کو سپورٹ کرنا، اسٹریٹجک شعبوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینا، ان کی مسابقت کو بڑھانا، ان میں مقامی مواد کے تناسب کو بڑھانا اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ہے۔(...)