جنیوا میں انٹرنیشنل سیریا سپورٹ گروپ کے انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے گروپ کے اجلاس کے بعد پیڈرسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دشمنی پر مبنی کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں زمین پر بھاری گولہ باری اور شدید جھڑپیں شامل ہیں، شہریوں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ شہری بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ہزاروں شہری درعا البلد سے بھاگنے پر مجبور بھی ہوئے ہیں کیونکہ وہ ایندھن، کھانا پکانے والے گیس، پانی اور روٹی کی شدید قلت کا شکار ہیں اور زخمیوں کے علاج کے لیے درکار طبی امداد کی بھی کمی ہے اور صورتحال خطرناک ہے اسی وجہ سے انہوں نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 04 محرم الحرام 1443 ہجرى – 13 اگست 2021ء شماره نمبر [15599]