"حشد المرجعیہ" کے لیڈر نے "ایرانی ایجنٹوں" پر کیا حملہ

"حشد المرجعیہ" کے لیڈر نے "ایرانی ایجنٹوں" پر کیا حملہ
TT

"حشد المرجعیہ" کے لیڈر نے "ایرانی ایجنٹوں" پر کیا حملہ

"حشد المرجعیہ" کے لیڈر نے "ایرانی ایجنٹوں" پر کیا حملہ
ایک بے مثال حملے میں "مرجعیہ حشد" کے ایک کمانڈر نے ایران کے وفادار عراقی پاپولر موبلائزیشن دھڑوں پر دھوکے بازی اور سنگین غداری کا الزام لگایا ہے۔

اتھارٹی کے نمائندے اور انصار المرجعیہ بریگیڈ کے کمانڈر حامد الیاسری نے جنوبی صوبے دیوانیہ کے شہر رمیثہ میں حسینی ماتم کونسل میں ایک خطبہ میں کہا کہ جو بھی وطن کے علاوہ کسی کی مدد کرتا ہے یہ بڑی غداری ہے اور یہ ایک بہت بڑا دھوکہ ہے جیسا کہ ہم نے امام حسین سے سیکھا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک آواز، ہدایت اور رہنمائی کی بات ہے جو سرحدوں کے پار سے ہمارے پاس آرہی ہے یہ حسین کا عقیدہ نہیں ہے اور ہم وابستگی اور وفاداریوں کو مسترد کرتے ہیں اور ہم بلند آواز سے اور بغیر کسی خوف اور ہچکچاہٹ کے اعلان کرتے ہیں کہ جو بھی اس ملک کے علاوہ کسی کا وفادار ہے وہ اس ملک سے محبت کرنے کی فضیلت سے محروم ایک غدار ہے۔(۔۔۔)

پیر 07 محرم الحرام 1443 ہجرى – 16 اگست 2021ء شماره نمبر [15602]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]