کابل ایئرپورٹ کے مناظر سے دنیا حیران اور واشنگٹن شرمندہ ہے

گزشتہ روز کابل ایئر پورٹ کے رن وے پر کچھ افغان کو انتظار اور کچھ کو ایک ہوائی جہاز کے اوپر چڑھنے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی) اور دائرہ میں صدارتی محل میں سابق صدر اشرف غنی کے دفتر میں طالبان کو بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)

TT

اتوار کو افغان دارالحکومت پر قبضہ کرنے والی "طالبان" تحریک سے فرار ہونے کی کوشش میں کابل ہوائی اڈے پر ہزاروں افغان شہریوں کو ایک فوجی جہاز سے لپٹے ہونے کے مناظر نے دنیا بھر کو حیران کر دیا ہے اور امریکی صدر جو بائیڈن پر دباؤ بھی بڑھ گیا ہے جن کو افغانستان سے انخلاء کے عمل کے سلسلہ میں بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بائیڈن نے کل رات اعتراف کیا ہے کہ افغانستان سے آنے والے مناظر پریشان کن اور تشویس ناک ہیں لیکن انہوں نے سلطنتوں کے قبرستان کے طور پر بیان کیے جانے والے افغانستان سے انخلاء کے فیصلے کی درستگی کو برقرار رکھا ہے اور انہوں نے زور دیا ہے کہ امریکہ نے افغان فوج کو "طالبان" سے لڑنے کے لیے ہر موقع دیا ہے لیکن افغان سیاسی رہنماؤں نے ہتھیار ڈال دیے اور ملک سے بھاگ گئے جبکہ افغان فوج نے بھی لڑنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی افواج کو ایسی جنگ میں لڑنا اور مرنا نہیں چاہیے جسے افغان فورسز نے لڑنے سے انکار کر دیا ہے اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اس تنازعے میں رہ کر اور لڑ کر ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائے گا جو امریکہ کے مفاد میں نہیں ہے اور انہوں نے اپنے بعد پانچویں صدر کو وراثت کے طور پر اس تنازعہ کو دینے سے انکار کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے صدارت سنبھالی تو ان کے سامنے انتخاب یا تو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عمل کرنا تھا یا پھر لڑائی میں واپس آنا تھا اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ افغانستان میں ان کے ملک کا مشن ریاست کی تعمیر نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے اور اسے حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی ہے کیونکہ (القاعدہ) کمزور کیا جا چکا ہے اور اس کے رہنما اسامہ بن لادن کو مار دیا گیا ہے۔(۔۔۔)

منگل 08 محرم الحرام 1443 ہجرى – 17 اگست 2021ء شماره نمبر [15603]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]