سوڈان نے ایتھوپیا سے طاقت کے ذریعے زمینیں واپس لینے کی دھمکی دی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3143621/%D8%B3%D9%88%DA%88%D8%A7%D9%86-%D9%86%DB%92-%D8%A7%DB%8C%D8%AA%DA%BE%D9%88%D9%BE%DB%8C%D8%A7-%D8%B3%DB%92-%D8%B7%D8%A7%D9%82%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%B0%D8%B1%DB%8C%D8%B9%DB%92-%D8%B2%D9%85%DB%8C%D9%86%DB%8C%DA%BA-%D9%88%D8%A7%D9%BE%D8%B3-%D9%84%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%DA%BE%D9%85%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%DB%8C-%DB%81%DB%92
سوڈان نے ایتھوپیا سے طاقت کے ذریعے زمینیں واپس لینے کی دھمکی دی ہے
سوڈانی وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک کو اتوار کے دن خرطوم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہؤئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
سوڈان میں عبوری اتھارٹی کے رہنماؤں نے واضح طور پر اشارہ دیا ہے کہ اگر ایتھوپیا کی افواج نے ملک کے مشرق میں الفشقہ میں بقیہ زمینوں سے انخلا نہ کیا تو وہ فوجی آپشن کا سہارا لیں گے۔
یہ بات عبوری خودمختار کونسل کے چیئرمین عبد الفتاح البرہان اور وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک کی دو تقریروں کے دوران سامنے آئی ہے جو انہوں نے الفشقہ کے علاقے ود الکولی اور عاروض میں ایتھوپیا کی سرحد سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر سوڈانی فوج کے قیام کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر کہی ہے اور اس میں عبوری خودمختاری کونسل، امور خارجہ، دفاع، خزانہ، ثقافت اور اطلاعات کے متعدد وزراء نے شرکت کی ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)