بغداد سربراہی اجلاس میں اسد کی دعوت کے سلسلہ میں عراق میں ہوئی تقسیم

شام کے صدر بشار الاسد کو کل عراقی پاپولر موبلائزیشن اتھارٹی کے سربراہ فالح الفیاض کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

اس مہینے کے آخر میں بغداد کی میزبانی میں ہونے والی علاقائی پڑوسی ممالک کے سربراہی اجلاس میں
شرکت کرنے کے سلسلہ میں شام کے صدر بشار الاسد کی طرف سے دی گئی دعوت کی وجہ سے عراقی وزارت خارجہ اور پاپولر موبلائزیشن فورسز کے مابین تقسیم پیدا ہو گئی ہے۔

"پاپولر موبلائزیشن" کے قریبی میڈیا آؤٹ لیٹس میں رپورٹ آنے کے بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ اس کے سربراہ فالح الفیاض نے کل الاسد سے ملاقات کے دوران انہیں اس سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے جو اس ماہ کی 28 تاریخ کو منعقد ہونے والی ہے اور اس کے فورا بعد ہی عراقی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرنے میں جلدی کی جس میں کہا کہ عراقی حکومت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ اس کا اس دعوت نامے سے کوئی سروکار نہیں ہے اور سرکاری دعوت نامے ایک سرکاری خط کے ذریعے اور ریاست کے نام کے ساتھ بھیجے جاتے ہیں اور عراقی وزیر اعظم نے بھی کہا ہے کہ کسی دوسرے فریق کو عراقی حکومت کی جانب سے دعوت نامہ پیش کرنے کا حق نہیں ہے۔(۔۔۔)

منگل 08 محرم الحرام 1443 ہجرى – 17 اگست 2021ء شماره نمبر [15603]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]