روس کے "روڈ میپ" کے سلسلہ میں جنوبی شام میں ہوئی تقسیمhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3143781/%D8%B1%D9%88%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D8%B1%D9%88%DA%88-%D9%85%DB%8C%D9%BE-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%D9%86%D9%88%D8%A8%DB%8C-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%AA%D9%82%D8%B3%DB%8C%D9%85
روس کے "روڈ میپ" کے سلسلہ میں جنوبی شام میں ہوئی تقسیم
ایک روسی وفد کو گزشتہ ماہ کے آخر میں درعا البلد میں دیکھا جا سکتا ہے (نبا ایجنسی)
درعا (جنوبی شام): ریاض الزین
TT
TT
روس کے "روڈ میپ" کے سلسلہ میں جنوبی شام میں ہوئی تقسیم
ایک روسی وفد کو گزشتہ ماہ کے آخر میں درعا البلد میں دیکھا جا سکتا ہے (نبا ایجنسی)
درعا البلد شہر اور اس کے گردونواح کی قسمت ابھی تک نامعلوم ہے جبکہ جنوبی شام میں روسی "روڈ میپ" کے سلسلہ میں لوگ تقسیم ہو چکے ہیں اور وقفے وقفے سے شہر کے گرد ونواح میں جھڑپیں ہو رہی ہیں اور چوتھی ڈویژن کی افواج کی طرف سے شہر پر بمباری جاری ہے جن میں سے آخری منگل کی صبح طلوع آفتاب کے وقت ہوئی تھی اور اس میں گیس سٹیشن، گنبد اور السد روڈ محلے کے مضافات کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اسی وجہ سے درعا البلد میں جنگجوؤں نے روسی روڈ میپ کو مسترد کر دیا ہے جسے ان میں سے کچھ نے ہتھیار ڈالنے کے مترادف سمجھا ہے اور ڈروز کی طرف سے روسی "حمیمیم" بیس کے گشت کے خلاف احتجاج قابل ذکر رہا ہے۔
اسی طرح جنگجوؤں نے بھی درعا کے مشرقی دیہی علاقوں میں سیڈون قصبے کے ہسپتال کے قریب شامی حکومت کی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا ہے جب پیر کے روز حکومتی افواج کو وہاں نئی فوجی کمک پہنچی تھی اور اسی کے ساتھ صيدا قصبے اور مضافات کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا ہے اور درعا کے مغربی دیہی علاقوں میں طفس شہر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔(۔۔۔)
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)