انقرہ: لیبیا میں ہماری افواج غیر ملکی نہیں ہیں

انقرہ: لیبیا میں ہماری افواج غیر ملکی نہیں ہیں
TT

انقرہ: لیبیا میں ہماری افواج غیر ملکی نہیں ہیں

انقرہ: لیبیا میں ہماری افواج غیر ملکی نہیں ہیں
ترکی نے لیبیا میں اپنی افواج کو غیر ملکی"سمجھنے سے انکار کر دیا ہے اور وہاں اپنی موجودگی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی پابندی کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ اس بنیاد پر قانونی حکومت کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا کہ لیبیا اہل لیبیا کے لیے ہے۔

ترکی کے وزیر دفاع خلوسی آکار نے منگل کو شروع ہوکر جمعہ تک جاری رہنے والے استنبول انٹرنیشنل ڈیفنس انڈسٹری میلے (آئی ڈی ایف) کے موقع پر لیبیا کے چیف آف سٹاف محمد علی الحداد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ لیبیا اہل لیبیا کے لئے ہے اس اصول کے مطابق افواج لیبیا کے بھائیوں کی ان کے جائز مقاصد میں مدد کرنے کے لئے وہاں موجود رہیں گی۔

ترکی کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائی مسائل اور ترکی اور لیبیا کے درمیان فوجی اور سیکورٹی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے اور اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ان کا ملک لیبیا میں غیر ملکی طاقت نہیں ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 10 محرم الحرام 1443 ہجرى – 19 اگست 2021ء شماره نمبر [15605]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]