لبنان میں ایندھن کے بحران کے حل کی امیدیں کم ہوتی جا رہی ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3147321/%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%D9%86%D8%AF%DA%BE%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%AD%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%AD%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%AF%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%85-%DB%81%D9%88%D8%AA%DB%8C-%D8%AC%D8%A7-%D8%B1%DB%81%DB%8C-%DB%81%DB%8C%DA%BA
لبنان میں ایندھن کے بحران کے حل کی امیدیں کم ہوتی جا رہی ہیں
گیس اسٹیشن کے سامنے ٹریفک جام کی وجہ سے لبنانی شہر میں ایک عوامی سڑک بند ہو چکی ہے (نیشنل ایجنسی)
بیروت: علی زین الدین
TT
TT
لبنان میں ایندھن کے بحران کے حل کی امیدیں کم ہوتی جا رہی ہیں
گیس اسٹیشن کے سامنے ٹریفک جام کی وجہ سے لبنانی شہر میں ایک عوامی سڑک بند ہو چکی ہے (نیشنل ایجنسی)
لبنانیوں کے درمیان کچھ امیدیں تھیں کہ ایندھن کا وہ بحران حل ہو جائے گا جس نے ہر شخص، افراد اور شعبوں کو متاثر کیا ہے اور اس سے پہلے کل (ہفتہ) کی رات لبنانی حکام نے صدارتی محل میں ایک میٹنگ کے بعد اعلان کیا ہے کہ درآمد کی ضرورت کا ایک تصفیہ ستمبر کے اختتام تک فی ڈالر 8 ہزار پاؤنڈ فی ڈالر کی قیمت پر ایندھن برقرار رہے گا اور یاد رہے کہ بلیک مارکٹ میں ایک ڈالر کی قیمت 18500 لیرہ ہے اور اس کا مطلب سبسڈی کا ایک حصہ باقی رہے گا۔
آج (پیر) سے لبنان کے صارفین تیل کی مشتقات کی اپنی فوری ضروریات کو حاصل کرنے کے لیے ایک نئے امتحان سے گزرنے والے ہیں جبکہ لوگ زندگی کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے سرکاری نقطۂ نظر سے مایوس ہیں اور یہ معاملہ ریکارڈ رفتار سے بڑھ رہا ہے اور کامیاب ہونے کے امکانات کے لیے بہت کم امیدیں ہیں اور ذلت کی قطاروں کا اختتام نہ ہونے کو ہے جس کی وجہ سے وہ ایندھن اسٹیشنوں کے سامنے قطار میں کھڑے ہیں۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)