منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے سوڈانی فیصلےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3155536/%D9%85%D9%86%DB%8C-%D9%84%D8%A7%D9%86%DA%88%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3%D9%85%DA%AF%D9%84%D9%86%DA%AF-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%84%DB%81-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D8%B3%D9%88%DA%88%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%81%DB%8C%D8%B5%D9%84%DB%92
منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے سوڈانی فیصلے
پریس کانفرنس کے دوران "ختم کرنے والی کمیٹی" کے رکن وجدی صالح کو دیکھا جا سکتا ہے (سونا)
"30 جون 1989 کی حکومت کو ختم کرنے اور بااختیار بنانے کے لیے کمیٹی" جو عمر البشیر کی سربراہی میں سوڈان میں سابق حکومت کے اثر ورسوخ کو ختم کرنے کے لیے ذمہ دار ہے اس نے بہت سارے ایسے بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں اربوں سوڈانی پاؤنڈ (ایک ڈالر 450 پاؤنڈ کے برابر ہے) موجود ہیں اور متوازی منڈیوں میں کرنسی ٹریڈنگ اور منی لانڈرنگ (معیشت کو سبوتاژ کرنے کے مقصد کے ساتھ) میں مصروف ہیں۔
کمیٹی کے رکن وجدی صالح نے ایسے 90 "زنگ آلود" بینک کھاتوں کو ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے جن کے اکاؤنٹ کی نقل وحرکت 64 ارب اور 305 ملین سوڈانی پاؤنڈ سے زائد ہے اور یہ لوگوں، نوجوانوں، گھریلو خواتین اور کاروباری ناموں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کا کوئی واضح اقتصادی سرگرمی نہیں ہے جن میں سے بیشتر کو 2018 کے آخر میں انقلاب کے آغاز کے وقت کھولا گیا تھا۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)