جیسا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے آج شام (منگل) کو واشنگٹن کا اپنا سرکاری دورہ شروع کیا ہے جس میں ایرانی مسئلے پر سب سے پہلے گفتگو ہوگی اور ان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعامل کرنے کے لئے ایک نیا طریقۂ کار تلاش کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بینجمن نیتن یاہو کی سربراہی والی سابقہ حکومت کی پالیسی کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کا خاتمہ کیا جا سکے، باہمی اعتماد پر مبنی نئے تعلقات قائم کئے جا سکیں اور امریکن ڈیموکریٹک پارٹی اور امریکہ کے یہودیوں میں سے ہر ایک کے ساتھ ختم تعلقات کو دوبارہ بحال کیا جا سکے۔
ان ذرائع نے کہا ہے کہ بینیٹ بلاشبہ ایرانی مسئلے کو انتہائی اہمیت دے رہے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ تعلقات کے انداز کو بھی تبدیل کرنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں حکومتوں کے درمیان اختلافات کو قبول کرنے کی گنجائش ہو اور اس کی وجہ سے معاملات بحرانوں کا سبب بھی نہ بن سکے۔(۔۔۔)
منگل 14 محرم الحرام 1443 ہجرى – 24 اگست 2021ء شماره نمبر [15610]