بائیڈن سے ملنے کے لیے آج بینیٹ واشنگٹن پہنچے ہیں

کیا بینیٹ (بائیں) نیتن یاہو (دائیں) کے بعد بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ خراب تعلقات کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوں گے (ای پی اے)
کیا بینیٹ (بائیں) نیتن یاہو (دائیں) کے بعد بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ خراب تعلقات کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوں گے (ای پی اے)
TT

جیسا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے آج شام (منگل) کو واشنگٹن کا اپنا سرکاری دورہ شروع کیا ہے جس میں ایرانی مسئلے پر سب سے پہلے گفتگو ہوگی اور ان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعامل کرنے کے لئے ایک نیا طریقۂ کار تلاش کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بینجمن نیتن یاہو کی سربراہی والی سابقہ ​​حکومت کی پالیسی کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کا خاتمہ کیا جا سکے، باہمی اعتماد پر مبنی نئے تعلقات قائم کئے جا سکیں اور امریکن ڈیموکریٹک پارٹی اور امریکہ کے یہودیوں میں سے ہر ایک کے ساتھ ختم تعلقات کو دوبارہ بحال کیا جا سکے۔

ان ذرائع نے کہا ہے کہ بینیٹ بلاشبہ ایرانی مسئلے کو انتہائی اہمیت دے رہے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ تعلقات کے انداز کو بھی تبدیل کرنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں حکومتوں کے درمیان اختلافات کو قبول کرنے کی گنجائش ہو اور اس کی وجہ سے معاملات بحرانوں کا سبب بھی نہ بن سکے۔(۔۔۔)

منگل 14 محرم الحرام 1443 ہجرى – 24 اگست 2021ء شماره نمبر [15610]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]