امریکی محکمہ دفاع نے کل اعلان کیا ہے کہ اس نے صرف پچھلے 24 گھنٹوں میں 19،000 لوگوں کو منتقل کیا ہے جس کے ساتھ ہی کابل سے ایئر برج کے ذریعے منتقل ہونے والوں کی کل تعداد تقریبا 88 ہزار افراد تک پہنچ گئی ہے جن میں 60،000 سے زائد وہ افغانی بھی شامل ہیں جو "طالبان" تحریک کے تحت رہنا نہیں چاہتے ہیں۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کل کہا ہے کہ ہماری توجہ ان لوگوں کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ہے جو افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے دہشت گرد گروہوں کے حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے افغانستان سے انخلا کے لیے مقرر کردہ ڈیڈ لائن پر عمل کرنے کے لیے محکمۂ دفاع کی سفارش کو منظوری دے دی ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 16 محرم الحرام 1443 ہجرى – 26 اگست 2021ء شماره نمبر [15612]