رئیسی کی تشکیل کے لئے نامکمل پارلیمانی اعتماد

گزشتہ روز ایرانی قانون سازوں کو حکومت کے لئے اعتماد کے ووٹ کے وقت کھڑے دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
گزشتہ روز ایرانی قانون سازوں کو حکومت کے لئے اعتماد کے ووٹ کے وقت کھڑے دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
TT

کل ایرانی پارلیمنٹ نے نئی انتظامیہ کے تشخیصی عمل کے پانچویں دن کے اختتام پر نئے صدر ابراہیم رئیسی کی طرف سے تجویز کردہ کابینہ کی تشکیل کو تعلیمی پورٹ فولیو کے امیدوار کو چھوڑ کر اعتماد دے دیا ہے۔
 
290 میں سے 286 اراکین پارلیمنٹ نے نئی حکومت کو اعتماددینے  کے ووٹ میں حصہ لیا ہے اور انصاف، دفاع اور خارجہ امور کے وزراء نے 270 سے زائد ووٹوں کے ساتھ پارلیمانی اکثریت کی حمایت حاصل کرنے میں راہنمائی کی ہے اور وزارت تعلیم کے امیدوار حسین بگلی پارلیمنٹ کی منظوری حاصل کرنے میں ناکام رہے کیونکہ 193 اراکین پارلیمنٹ نے اس کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

ووٹنگ کے عمل سے پہلے رئیسی کل ایک ہفتے کے اندر دوسری بار پارلیمنٹ گئے تاکہ اپنی مجوزہ تشکیل کا دفاع کر سکیں اور سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی اپنی تقریر میں وعدہ کیا ہے کہ بدعنوانی کو ختم کیا جائے گا، زندگی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا اور ایک عام ویکسینیشن کے ذریعہ "کورونا" وبائی مرض کا حل نکالا جائے گا۔(۔۔۔)

جمعرات 16 محرم الحرام 1443 ہجرى – 26 اگست 2021ء شماره نمبر [15612]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]