وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کل ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کے مشیروں نے انہیں بتایا ہے کہ کابل میں ایک اور حملہ ہونے کا امکان ہے حالانکہ انہوں نے پہلے حملے کے جواب میں صوبہ خراسان کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کے منصوبے تیار کیے تھے۔
ساکی نے کہا ہے کہ رہنماؤں نے بائیڈن کو بتایا ہے کہ ان کے پاس وہ وسائل ہیں جن کی انہیں ضرورت ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ مشن کے اگلے چند دنوں میں اب تک کا سب سے خطرناک مرحلہ ہوگا اور اس میں منگل کے دن کی طرف اشارہ ہے جو کابل سے امریکی انخلاء کا آخری دن ہے اور اسی وجہ سے غیر ملکی اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے افغانی اور جو طالبان کی حکمرانی میں نہیں رہنا چاہتے ہیں ان کی جلاوطنی مین تیزی شروع ہو گئی ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 19 محرم الحرام 1443 ہجرى – 28 اگست 2021ء شماره نمبر [15614]