حکومتی فورسز درعا البلد پر 3 محوروں سے حملہ کرنے کی کوشش کر رہی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3166901/%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%B1%D8%B3%D8%B2-%D8%AF%D8%B1%D8%B9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%A8%D9%84%D8%AF-%D9%BE%D8%B1-3-%D9%85%D8%AD%D9%88%D8%B1%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%81-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D9%88%D8%B4%D8%B4-%DA%A9%D8%B1-%D8%B1%DB%81%DB%8C-%DB%81%DB%92
حکومتی فورسز درعا البلد پر 3 محوروں سے حملہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے
درعا کو محلوں پر بمباری اور وہاں کے لوگوں کی نقل مکانی کے درمیان بکھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے (نبا ویب سائٹ)
درعا: ریاض الزین
TT
TT
حکومتی فورسز درعا البلد پر 3 محوروں سے حملہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے
درعا کو محلوں پر بمباری اور وہاں کے لوگوں کی نقل مکانی کے درمیان بکھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے (نبا ویب سائٹ)
چوتھی ڈویژن کی افواج نے کل اتوار کو جنوبی شام کے شہر درعا البلد کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شہر کو 3 محوروں سے گھیرنے کی کوشش کی ہے اور ساتھ ہی محصور محلوں پر شدید ابتدائی بمباری بھی کی ہے اور شہر کے ان نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جنہوں نے ان سیکورٹی کے لوگوں کو اپنے علاقہ میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش بھی کی ہے اور یہ حکومت اور روسی فریق کے سیکیورٹی کمیٹی کی طرف سے شہر کے 50 افراد کو شہر سے نکالنے کے مطالبہ کو مسترد کرنے کے بعد ہوا ہے۔
رہائشیوں نے "رائٹرز" کو بتایا ہے کہ حکومت کی فوج نے گزشتہ روز درعا شہر میں اپوزیشن عسکریت پسندوں کی آخری جیب پر بمباری کی ہے جس میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور یہ بغاوت کے گہوارے پر لگائے گئے محاصرے کے دوران ہونے والے مہلک حملوں میں سے ایک ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)