سعودی اور عمانی اقتصادی تعلقات کے لیے ایک عملی قدم کے طور پر ریاض اور مسقط نے کل مشترکہ سرمایہ کاری کی خصوصیات اور دونوں فریقوں کے درمیان مستقبل کے اسٹریٹجک معاشی تعلقات کے افہام وتفہیم کے دستاویز پر دستخط کیا ہے اور یہ سلطنت عمان کے اس دورہ کے درمیان ہوا ہے جو سعودی وزارت کے وفد اور تاجروں کے ایک وفد نے کیا ہے۔
عمانی-سعودی سرمایہ کاری فورم کی سرگرمیاں اور سعودی-عمانی مشترکہ کاروباری کونسل کے اجلاس کل مسقط میں اختتام پذیر ہوا ہے اور اس دوران مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تفصیلات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور عمانی وزیر تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ قیس الیوسف نے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے امکانات اور سرمایہ کاری کے امید افزا مواقع پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔(۔۔۔)
منگل 22 محرم الحرام 1443 ہجرى – 31 اگست 2021ء شماره نمبر [15617]