سعودی عرب پہلے بین الاقوامی اجتماع کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3169071/%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D9%BE%DB%81%D9%84%DB%92-%D8%A8%DB%8C%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%A7%D8%AC%D8%AA%D9%85%D8%A7%D8%B9-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%DB%8C%D8%B2%D8%A8%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%D8%B1-%D8%B1%DB%81%D8%A7-%DB%81%DB%92
سعودی عرب پہلے بین الاقوامی اجتماع کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے
فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو فاؤنڈیشن کے سی ای او رچرڈ ایٹیاس کو دیکھا جا سکتا ہے
فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو فاؤنڈیشن کے سی ای او رچرڈ ایٹیاس نے بتایا ہے کہ اگلے اکتوبر میں سعودی عرب فروری 2020 کے بعد سے حقیقی موجودگی کے ساتھ پہلے بین الاقوامی اجتماع کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور اور یہ اس وقت ہوگا جب عالمی شہرت یافتہ سرمایہ کاری کے مستقبل پہل کا پانچواں سیشن منعقد ہوگا جس میں انسانیت کے فائدے کے لیے سب سے اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ اس میں 200 بین الاقوامی مقررین اور 1300 سے زائد بین الاقوامی شرکاء ریاض میں شرکت کریں گے اور ایٹیاس نے انکشاف کیا ہے کہ سرمایہ کاری کے مستقبل کے پہل کے لئے مرتب کردہ فاؤنڈیشن حکومتی پالیسی سازوں اور نجی اداروں کی مدد کے لیے کئی اشارے شروع کرنے کے فریم ورک میں حقائق اور اعداد وشمار پیش کرنے کے لیے کام کرے گی تاکہ انسانیت کے مستقبل کے سلسلہ میں سرمایہ کاری کی حمایت ہو سکے۔(۔۔۔)
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)