کل سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ جنگ بندی معاہدے میں درعا البلد میں حکومتی افواج کی جانب سے تین چوکیوں کے قیام کی شرط رکھی گئی ہے بشرطیکہ وہ اپوزیشن جنگجو جو یہاں رہنا چاہتے ہیں وہ اپنے ہتھیار حوالہ کردیں جبکہ اس معاہدہ کو مسترد کرنے والے وہاں سے دوسری جگہ منتقل ہوں گے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) نے بدلے میں اعلان کیا ہے کہ ہتھیاروں کی سپردگی کا آغاز ہو گیا ہے اور درعا البلد کے متعدد عسکریت پسندوں کی صورت حال حل ہو چکی ہے اور چند تصویر ھی نشر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ معاہدہ کی تصویریں ہیں۔(۔۔۔)
جمعرات 24 محرم الحرام 1443 ہجرى – 02 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15619]