بحری ٹرانسپورٹ میں تعاون کے لیے سعودی عراقی معاہدہ

سعودی عرب اور عراق تعاون اور تجارتی تعلقات کا ایک نیا مرحلہ شروع کرنے جا رہے ہیں (الشرق الاوسط)
سعودی عرب اور عراق تعاون اور تجارتی تعلقات کا ایک نیا مرحلہ شروع کرنے جا رہے ہیں (الشرق الاوسط)
TT

سعودی عرب اور عراق نے کل جہاز کی نقل وحرکت اور سمندری نقل وحمل کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے تجارتی تبادلے میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کی بندرگاہوں تک رسائی آسان ہو گی۔

سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کے وزیر اور پبلک اتھارٹی برائے ٹرانسپورٹ کے چیئرمین انجینئر صالح الجسر اور عراقی وزیر ٹرانسپورٹ کیپٹن ناصر الشبلی نے کل ریاض میں بحری ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیا ہے اور یہ سعودی-عراقی رابطہ کونسل سے وابستہ ٹرانسپورٹ، بارڈر پورٹس اور بندرگاہوں کی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہوا ہے۔

اس معاہدے پر دستخط پچھلے عملی اقدامات کے تسلسل کے طور پر آیا ہے جس میں ایک نئی عرعر بارڈر پورٹ کا افتتاح ہوا ہے، ہوائی ٹرانسپورٹ سروسز کے معاہدے پر دستخط ہوا ہے اور سعودی عرب میں شاہ عبد العزیز بندرگاہ کے ذریعے ام قصر پورٹ کے لیے جانے والے کنٹینرز سے متعلق کاروائیوں کو آسان بنانے اور بری راستوں کے ذریعہ مسافروں اور سامان کی نقل وحمل کو منظم کرنے کے لیے افہام وتفہیم کے ایک دستاویز پر بھی دستخط ہوا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 25 محرم الحرام 1443 ہجرى – 03 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15620]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]