سمیحہ ایوب: اداکار اپنے کردار کے ذمہ دار ہوتے ہیں

سمیحہ ایوب: اداکار اپنے کردار کے ذمہ دار ہوتے ہیں
TT

سمیحہ ایوب: اداکار اپنے کردار کے ذمہ دار ہوتے ہیں

سمیحہ ایوب: اداکار اپنے کردار کے ذمہ دار ہوتے ہیں
عظیم فنکارہ سمیحہ ایوب نے کہا ہے کہ وہ اسٹیج پر واپس آنے کا جوش کھو چکی ہیں اور الشرق الاوسط کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے کردار کی طرف اداکار کی ذمہ داری پر زور دیا ہے۔

سمیحہ ایوب نے اپنے طویل فنی کیریئر کے سلسلہ اپنے اعزاز کی تصدیق کی ہے اور ان کو تین صدر نے اعزاز سے نوازا ہے جن میں مصری صدر جمال عبد الناصر، شامی صدر حافظ الاسد اور فرانسیسی صدر ویلیری گسکارڈ ڈی ایسٹنگ ہیں اور انہوں نے چند سال پہلے ملے نیل پرائز برائے آرٹس کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔

ایک طرف سمیحہ ایوب ایک نئے شو "مورستان" کے ساتھ نیشنل تھیٹر میں واپس آنے کی تیاری کر رہی تھیں جو مرحوم مصنف سعد الدین وہبہ کے ڈرامے "بر السلام" پر مبنی تھا اب انہوں نے انتظامی الجھن کی وجہ سے اس ڈرامے کے لیے اپنی معذرت کا انکشاف کیا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 27 محرم الحرام 1443 ہجرى – 05 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15622]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]