غینیا میں فوجی بغاوت اور صدر کی گرفتاری

غینیا میں فوجی بغاوت اور صدر کی گرفتاری

پیر, 6 September, 2021 - 10:45
غینیا کے صدر الفا کونڈے کی ایک تصویر ٹوئٹر پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں ایک صوفے پر اس حالت میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ارد گرد اس سپیشل فورسز کے سپاہی ہیں جنہوں نے ان کے خلاف بغاوت کی اور کل انہیں حراست میں لے لیا ہے (ای پی اے)
فرانس پریس ایجنسی کے مطابق غینیا کے سپیشل فورسز کے افسران نے کل (اتوار) صدر الفا کونڈے کی گرفتاری اور ریاستی اداروں کی تحلیل کا اعلان کیا ہے جبکہ وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے ایوان صدر پر اسپیشل فورسز کے حملے کو پسپا کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں صدر کونڈے کو باغیوں کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے۔

فوجی وردی پہنے ہوئے اور اسلحہ اٹھائے ہوئے سپیشل فورسز کی صف میں کھڑے ان کے صدر لیفٹیننٹ کرنل مامادی ڈومبویا نے کہا ہے کہ صدر کی گرفتاری کے بعد جو اس وقت ہماری گرفت میں ہے ہم نے موجودہ آئین کو تحلیل کرنے اور اداروں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی طرح ہم نے حکومت کو تحلیل کرنے اور زمینی اور فضائی سرحدیں بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


باغیوں نے گرفتار صدر کونڈے کی ایک ویڈیو نشر کی ہے جبکہ الفا کونڈے نے یہ پوچھنے پر جواب دینے سے انکار کر دیا ہے کہ کیا ان کے ساتھ بد سلوکی کی گئی ہے۔(۔۔۔)


پیر 28 محرم الحرام 1443 ہجرى – 06 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15623]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا