ماسکو نے درعا پر اپنی فوجی گرفت سخت کر دی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3183296/%D9%85%D8%A7%D8%B3%DA%A9%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%B1%D8%B9%D8%A7-%D9%BE%D8%B1-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA-%D8%B3%D8%AE%D8%AA-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C-%DB%81%DB%92
جنوبی شام کے درعا البلد میں کل آبادکاری کے مرکز کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
درعا: ریاض الزین
TT
TT
ماسکو نے درعا پر اپنی فوجی گرفت سخت کر دی ہے
جنوبی شام کے درعا البلد میں کل آبادکاری کے مرکز کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
طویل عرصے تک بمباری اور معاہدہ کے بعد ماسکو نے روسی وزارت دفاع کے ایک اعلی عہدے دار کو جنوبی شام روانہ کر کے درعا معاہدے کو نافذ کرنے کے لیے درعا پر اپنی فوجی گرفت سخت کر دی ہے۔
روسی فوجی پولیس اور حکومت کی سیکورٹی کمیٹی نے پیر کی صبح درع البلد شہر میں واقع اربعین محلے میں مرکزی مذاکراتی کمیٹی کے ہمراہ شرکت کی ہے اور اربعین محلے میں آبادکاری کے مرکز میں دوبارہ تصفیہ کی کاروائیاں شروع ہوئی ہیں اور یہ درعا البلد کی مرکزی کمیٹی اور عوام کی طرف سے معاہدے کے نفاذ کی بحالی کو قبول کرنے کے بعد ہوا ہے جو یکم ستمبر 2021 کو اس کے دستخط ہونے کے چند دن بعد ختم گیا تھا۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)