امریکہ نے خطے میں ڈرون کیا متعینhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3183476/%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%D9%86%DB%92-%D8%AE%D8%B7%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%88%D8%B1%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%85%D8%AA%D8%B9%DB%8C%D9%86
2015 کے ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لیے منجمد مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تاریخ کی توقع کی روشنی میں ایرانی فائل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے کام پر حاوی ہے (بین الاقوامی ایجنسی)
2015 کے ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لیے منجمد مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تاریخ کی توقع کی روشنی میں ایرانی فائل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے کام پر حاوی ہے (بین الاقوامی ایجنسی)
بحرین میں قائم امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے نے کل اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی سے جڑے بحری حملوں کے بعد ایک نئی فورس لانچ کرے گی جس میں فضائی، سمندری اور زیر آب ڈرون شامل ہیں۔
بحریہ کے عہدیداروں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا ہے کہ کس قسم کے نظام استعمال کیے جائیں گے لیکن وعدہ کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ڈرون اپنی صلاحیتوں کو ایک ایسے خطے میں بڑھائے گا جہاں کے سمندری آبنائے عالمی توانائی کی فراہمی اور دنیا بھر میں جہاز رانی دونوں کے لیے اہم گڑھ ہیں۔(۔۔۔)
دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویشhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4785126-%D8%AF%DB%8C-%DB%81%DB%8C%DA%AF-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%86%D8%B3%D9%84-%DA%A9%D8%B4%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%AA%D8%B4%D9%88%DB%8C%D8%B4
دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویش
بین الاقوامی عدالت انصاف کے پینل نے کل دی ہیگ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر کردہ "نسل کشی" کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا (ای پی اے)
جنوبی افریقہ کی طرف سے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے نتائج کے بارے میں اسرائیلی حکومت میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے کی نمائندگی کرنے والی اس عدالت، جس کا صدر دفتر دی ہیگ میں ہے، نے کل جمعرات کے روز سے سماعت کا آغاز کیا جو دو دن تک جاری رہے گی۔
پریٹوریا نے عبرانی ریاست پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں "نسل کشی کی روک تھام" معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور جو اسرائیل غزہ کی پٹی میں کر رہا ہے اس کا جواز 7 اکتوبر 2023 کو تحریک "حماس" کی طرف سے شروع کیے گئے حملے ہرگز نہیں ہو سکتے۔
جنوبی افریقہ نے عدالت میں دائر 84 صفحات پر مشتمل شکایت میں ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں "فوری طور پر اپنی فوجی کاروائیاں بند کرنے" کا حکم دیں۔ کیونکہ اس کا یہ خیال ہے کہ اسرائیل نے "غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کاروائیاں کی ہیں، وہ کر رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھ سکتا ہے۔" عدالت میں جنوبی افریقہ کے وفد کی وکیل عدیلہ ہاشم نے کہا کہ "عدالت کے پاس پہلے ہی سے پچھلے 13 ہفتوں کے دوران جمع شدہ شواہد موجود ہیں جو بلاشبہ اس کے طرز عمل اور ارادوں کو ظاہر کرتے ہوئے نسل کشی کے معقول الزام کو جواز بناتے ہیں۔" (...)
جمعہ-30 جمادى الآخر 1445ہجری، 12 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16481]