سعودی عرب: "حزب اللہ" سے منسلک افراد کے منشیات کی اسمگلنگ کے منصوبے کو ناکام بنانا

سعودی عرب: "حزب اللہ" سے منسلک افراد کے منشیات کی اسمگلنگ کے منصوبے کو ناکام بنانا
TT

سعودی عرب: "حزب اللہ" سے منسلک افراد کے منشیات کی اسمگلنگ کے منصوبے کو ناکام بنانا

سعودی عرب: "حزب اللہ" سے منسلک افراد کے منشیات کی اسمگلنگ کے منصوبے کو ناکام بنانا
سعودی عرب نے منشیات کے اس کنٹینر کو نائیجیریا سے تیسرے ملک اور پھر سعودی عرب ہوتے ہوئے اسمگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے جس میں تقریبا نصف ملین نشہ آور گولیاں تھیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ ریاست میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی سرگرمیوں کی فعال سیکورٹی فالو اپ کے نتیجے میں لبنانی دہشت گرد تنظیم (حزب اللہ) سے منسلک منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ نیٹ ورک کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے جو 451،807 ایمفیٹامین گولیاں لبنان سے وفاقی جمہوریہ نائیجیریا میں سمندری راستے سے سعودی عرب میں اسمگل کرنے کی کوشش کررہی تھی۔(۔۔۔)

جمعہ 02 صفر المظفر 1443 ہجرى – 10 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15627]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]