امریکہ اور چین تنازعات سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں

چینی صدر شی جن پنگ اور جو بائیڈن کے مابین 2017 میں ڈیووس فورم کے موقع پر ملاقات کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (شینخوا)
چینی صدر شی جن پنگ اور جو بائیڈن کے مابین 2017 میں ڈیووس فورم کے موقع پر ملاقات کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (شینخوا)
TT

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ پرسو امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر ایک سربراہ ملاقات کی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ دونوں ممالک کے درمیان مقابلہ ایک تنازعہ میں تبدیل نہ ہو سکے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایک وسیع اسٹریٹجک گفت وشنید کی ہے جس میں وہ شعبے شامل ہیں جہاں ہمارے مفادات اکٹھے ہوتے ہیں اور جہاں ہمارے مفادات، اقدار اور نظریات مختلف ہوتے ہیں اوررائٹرز نے ایک سینئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ 90 منٹ کی گفتگو معاشی مسائل، موسمیاتی تبدیلی اور کوویڈ 19 وبائی امراض پر مرکوز رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن نے ہند بحر الکاہل خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی میں امریکہ کی پائیدار دلچسپی کی تصدیق کی ہے اور دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کی ذمہ داری پر بھی بات چیت کی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مقابلہ تصادم میں تبدیل نہ ہو جائے۔

بیجنگ میں سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ دونوں صدر نے چین امریکہ تعلقات اور مشترکہ تشویش کے مسائل پر واضح، گہرائی اور وسیع پیمانے پر اسٹریٹجک بات چیت کی ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 03 صفر المظفر 1443 ہجرى – 11 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15628]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]