لبنان میں 13 ماہ کی محنت کے بعد ایک حکومت کا ہوا آغازhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3185216/%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-13-%D9%85%D8%A7%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D8%AD%D9%86%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%DB%81%D9%88%D8%A7-%D8%A2%D8%BA%D8%A7%D8%B2
لبنان میں 13 ماہ کی محنت کے بعد ایک حکومت کا ہوا آغاز
کل بعبدہ محل میں صدر مائکل عون، پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور نامزد وزیر اعظم نجیب میقاتی کو ایک ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرہ)
بیروت: «الشرق الاوسط»
TT
TT
لبنان میں 13 ماہ کی محنت کے بعد ایک حکومت کا ہوا آغاز
کل بعبدہ محل میں صدر مائکل عون، پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور نامزد وزیر اعظم نجیب میقاتی کو ایک ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرہ)
نامزد وزیر اعظم نجیب میقاتی کو لبنانی حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپے جانے کے تقریبا ڈیڑھ ماہ اور بیروت کی بندرگاہ کے دھماکے کے 13 ماہ کے عرصے کے بعد لبنان میں کل 24 وزراء کی نئی حکومت کو بنانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اس حکومت کو یکساں طور پر مسلمانوں، عیسائیوں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان تقسیم کیا گیا ہے اور کسی بھی پارٹی کے حصہ کو بلاک نہیں کیا گیا ہے اور ساتھ ہی فری پیٹریاٹک موومنٹ نے اس کو اعتماد فراہم کیا ہے جیسا کہ میقاتی نے تشکیل کے حکم ناموں پر دستخط کرنے اور صدر مائکل عون سے ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے۔
عون نے اس حکومت کو بہترین ممکن حل قرار دیا ہے اور انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ حکومت کو پریشانیوں سے باہر نکلنے کے لیے کام کرنا چاہیے اور انہوں نے مزید کہا کہ ترجیح لبنانیوں کے تحفظات ہوں گے اور ہم پٹرول، ڈیزل اور روٹی سمیت بنیادی مسائل کو حل کرنا شروع کریں گے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)