9/11 کو ہوئے دو دہائیاں اور امریکہ نئے خطرات کے لیے ہوا تیار

نیویارک کے تجارتی مرکز کے جڑواں ٹاورز کو 11 ستمبر 2001 کی صبح دون ہائی جیک ہوائی جہازوں کے ٹکرانے کے بعد دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
نیویارک کے تجارتی مرکز کے جڑواں ٹاورز کو 11 ستمبر 2001 کی صبح دون ہائی جیک ہوائی جہازوں کے ٹکرانے کے بعد دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

آج (ہفتہ) امریکہ کے خلاف 11 ستمبر 2001 کے حملوں کو دو دہائیاں ہو رہی ہیں اور اب ان حملوں کے معاملہ کو ختم کرنے کی امریکی رجحان کی روشنی میں یہ سمجھا جا رہا ہے کہ یہ تاریخ کا ایک حصہ بن چکا ہے اور اب اپنے آپ کو نئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کرنا چاہئے۔

آج امریکی صدر جو بائیڈن ان تین مقامات کا دورہ کریں گے جہاں 11 ستمبر کے حملوں میں چار ہائی جیک ہونے والے طیارے گرے تھے اور وہ نیو یارک، شنک ویل (پنسلوانیا) اور واشنگٹن کے قریب ورجینیا میں پینٹاگون کے علاقے ہیں اور سابق صدر جارج ڈبلیو بش اور باراک اوباما یادگاری تقریبات میں شرکت کرنے والے ہیں جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ غیر حاضر رہیں گے جنہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج شام (ہفتے کو) ایک باکسنگ میچ پر تبصرہ کرنے میں حصہ لیں گے۔

توقع کی جارہی ہے کہ بائیڈن حملوں کی یادداشت کو اپنے شہریوں کو اس دور سے آگے بڑھانے کی کوشش کرنے کے لیے استعمال کریں گے اور ان میں وہ حملے بھی ہیں جنہوں نے انہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد کیا ہے جبکہ القاعدہ اور داعش کے خلاف بین الاقوامی عسکری مہم کی قیادت جاری رہے گی۔(۔۔۔)

ہفتہ 03 صفر المظفر 1443 ہجرى – 11 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15628]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]