نوال الزغبی: فنکار کو لوگوں کی زندگیوں کو رنگین کرنا چاہیےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3186936/%D9%86%D9%88%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%BA%D8%A8%DB%8C-%D9%81%D9%86%DA%A9%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D9%88-%D9%84%D9%88%DA%AF%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%B2%D9%86%D8%AF%DA%AF%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D8%B1%D9%86%DA%AF%DB%8C%D9%86-%DA%A9%D8%B1%D9%86%D8%A7-%DA%86%D8%A7%DB%81%DB%8C%DB%92
نوال الزغبی: فنکار کو لوگوں کی زندگیوں کو رنگین کرنا چاہیے
بیروت: ویویان حداد
TT
TT
نوال الزغبی: فنکار کو لوگوں کی زندگیوں کو رنگین کرنا چاہیے
نوال الزغبی نے اپنے نئے البم "فطرت کی عکاسی" میں اب تک مثبت اور خوشگوار گانوں کا انتخاب کیا ہے اور انہوں نے اس سے دو گانے، "ڈانس" اور "ایک مسکراہٹ" جاری کیا ہے اور دو کاموں میں وہ اپنے ساتھ مقابلہ کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور دونوں کاموں کو حاصل کرنے کے بعد فن کی ایک بے مثال کیفیت پیدا کی ہے جن کے ذریعہ انہوں نے مختصر وقت میں سوشل میڈیا کے ذریعے لاکھوں آراء حاصل کی ہے۔
نوال اس منی البم میں 4 گانے جمع کر رہی ہیں اور ان کے لکھنے وار مرتب کرنے یہ احمد الزعیم، احمد حسن راؤل، مرحوم الفرید الاسعد، احمد مدی اور دیگر افراد نے حصہ لیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ البم کا تیسرا گانا "فطرت کی عکاسی" اگلے چند ہفتوں میں سامنے آئے گا اور اس کے بعد کمپوزر زیاد بورجی کا چوتھا "میرا دل" نامی گانا بھی سامنے آئے گا۔(۔۔۔)
دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویشhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4785126-%D8%AF%DB%8C-%DB%81%DB%8C%DA%AF-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%86%D8%B3%D9%84-%DA%A9%D8%B4%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%AA%D8%B4%D9%88%DB%8C%D8%B4
دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویش
بین الاقوامی عدالت انصاف کے پینل نے کل دی ہیگ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر کردہ "نسل کشی" کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا (ای پی اے)
جنوبی افریقہ کی طرف سے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے نتائج کے بارے میں اسرائیلی حکومت میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے کی نمائندگی کرنے والی اس عدالت، جس کا صدر دفتر دی ہیگ میں ہے، نے کل جمعرات کے روز سے سماعت کا آغاز کیا جو دو دن تک جاری رہے گی۔
پریٹوریا نے عبرانی ریاست پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں "نسل کشی کی روک تھام" معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور جو اسرائیل غزہ کی پٹی میں کر رہا ہے اس کا جواز 7 اکتوبر 2023 کو تحریک "حماس" کی طرف سے شروع کیے گئے حملے ہرگز نہیں ہو سکتے۔
جنوبی افریقہ نے عدالت میں دائر 84 صفحات پر مشتمل شکایت میں ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں "فوری طور پر اپنی فوجی کاروائیاں بند کرنے" کا حکم دیں۔ کیونکہ اس کا یہ خیال ہے کہ اسرائیل نے "غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کاروائیاں کی ہیں، وہ کر رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھ سکتا ہے۔" عدالت میں جنوبی افریقہ کے وفد کی وکیل عدیلہ ہاشم نے کہا کہ "عدالت کے پاس پہلے ہی سے پچھلے 13 ہفتوں کے دوران جمع شدہ شواہد موجود ہیں جو بلاشبہ اس کے طرز عمل اور ارادوں کو ظاہر کرتے ہوئے نسل کشی کے معقول الزام کو جواز بناتے ہیں۔" (...)
جمعہ-30 جمادى الآخر 1445ہجری، 12 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16481]