کابل ایئرپورٹ پر پروازوں کی جزوی بحالی

کل کابل میں بینک کے سامنے پیسے نکالنے کے لیے قطار کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
کل کابل میں بینک کے سامنے پیسے نکالنے کے لیے قطار کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

کل "طالبان" تحریک نے ملک میں اپنے اثر ورسوخ کو بڑھانا جاری رکھا ہے اور اسی کے ساتھ کابل ائیرپورٹ پر کمرشل پروازوں کی جزوی بحالی ہو چکی ہے اور لڑکیوں کو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت بھی مل گئی ہے لیکن نقاب پہننا لازم ہے اور اختلاط کے ساتھ تعلیم پر پابندی ہے۔

15 اگست کو طالبان کی جانب سے افغان دارالحکومت پر قبضہ کرنے کے بعد یہ پہلی بار اسلام آباد سے کابل کے لیے "پاکستان ایئرویز" ایک تجارتی پرواز کا اہتمام کرنے والی ہے اور پاکستانی ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس وقت ہمیں دلچسپی رکھنے والے مسافروں سے 73 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو بہت حوصلہ افزا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کابل جانے کی خواہش رکھنے والے انسان دوست این جی اوز اور صحافیوں کی طرف سے بہت سی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

کابل سے قطر جانے والے مسافروں کو نکالنے کے لیے پہلی غیر تجارتی بین الاقوامی پرواز جمعرات کو روانہ ہوئی ہے اور اس کے بعد جمعہ کے روز امریکی، جرمن، کینیڈین، فرانسیسی، ڈچ، بیلجین اور ماریشس سمیت 158 مسافروں کے ساتھ دوسری پرواز جمعہ کو روانہ ہوئی ہے۔(۔۔۔)

پیر 05 صفر المظفر 1443 ہجرى – 13 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15630]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]