اسرائیل نے زبیدی کو ہسپتال منتقل کرنے سے کیا انکار

مغربی کنارے میں جینین کے قریب ایک اسرائیلی سیکورٹی چوکی کے منظر کو آخری فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش میں دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
مغربی کنارے میں جینین کے قریب ایک اسرائیلی سیکورٹی چوکی کے منظر کو آخری فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش میں دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

قیدی زبیدی زکریا کے وکیل ایویگڈور فیلڈمین نے گزشتہ روز اسرائیلی عدلیہ کو اپنے مؤکل کو معائنے اور علاج کے لیے بھیجنے کی درخواست پیش کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں شک ہے کہ فوجیوں نے الزبیدی اور ان کے تین ساتھیوں پر حملہ کیا ہے جن کو جلبوع جیل سے دو دیگر افراد کے ساتھ فرار ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

قیدی الزبیدی کو ان کے لنگڑانے اور اس کی بائیں آنکھ کے نیچے شدید سوجن نمودار ہونے کے بعد حیفا کے رمبام ہسپتال منتقل کرنے کے بارے میں متضاد رپورٹس شائع ہوئیں ہیں اور جب فوجیوں نے تین قیدیوں کی تصویر کھینچنے کی اجازت دی تھی اس وقت کئی فوجی الزبیدی کے گرد چکر لگا رہے تھے جو صحافیوں کے کیمروں سے اس کا چہرہ چھپانے کی کوشش کر رہے تھے۔(۔۔۔)

پیر 05 صفر المظفر 1443 ہجرى – 13 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15630]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]