ایران اپنے نگرانی کیمروں کی یادداشت کو اپ ڈیٹ کرنے پر راضی ہونے کے بعد اقوام متحدہ کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی سرزنش سے بچ گیا ہے حالانکہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسے تین اہم مقامات پر یورینیم کے ذرات تلاش کرنے کے حوالے سے تعاون اور بنیادی جوابات کے وعدے نہیں ملے ہیں۔
گروسی نے بین الاقوامی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے سہ ماہی اجلاس کے آغاز میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ تہران سے واپسی کے اگلے دن نئی ایرانی حکومت کے ساتھ اختلافات اور بقایا مسائل کے حل تک پہنچنا چاہتے ہیں جہاں ایران نے بین الاقوامی ایجنسی کو اپنے ان آلات تک رسائی کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے جو حساس سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں۔(۔۔۔)
منگل 06 صفر المظفر 1443 ہجرى – 14 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15631]