سیسی نے بینیٹ سے امن کی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کا مطالبہ کیا ہے

صدر عبد الفتاح السیسی کو گزشتہ روز شرم الشیخ میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (مصری ایوان صدر)

TT

مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے پیر کو شرم الشیخ میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کا استقبال کیا ہے اور دس سالوں میں یہ اس سطح کا پہلا دورہ ہے اور اس ملاقات میں دو ریاستی حل کے سلسلہ میں امن مذاکرات کی بحالی کی کوشش کی گئی ہے۔

مصری صدر نے فلسطینی علاقوں میں تعمیر نو کے لیے مصر کی کوششوں کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا ہے اور اس کے علاوہ فلسطینی اور اسرائیلی فریقوں کے درمیان پرسکون رہنے کی ضرورت کی طرف بھی اشارہ کیا ہے اور خاص طور پر مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں مصر کی طرف سے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مصری ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ مذاکرات دو باتوں پر مرکوز تھے: پہلا معاملہ اردن کے تعاون کے ساتھ مصری فریم ورک میں فلسطین سے متعلق مسئلہ ہے  تاکہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان دو ریاستی حل اور بین الاقوامی حوالہ کے مطابق سیاسی مذاکرات کا آغاز کیا جا سکے۔(۔۔۔)

منگل 06 صفر المظفر 1443 ہجرى – 14 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15631]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]