اسرائیلی فوج نے دو قیدیوں کی تلاش میں جنین پر دھاوا بولنے کی دھمکی دی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3196236/%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D9%88-%D9%82%DB%8C%D8%AF%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D9%84%D8%A7%D8%B4-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%D9%86%DB%8C%D9%86-%D9%BE%D8%B1-%D8%AF%DA%BE%D8%A7%D9%88%D8%A7-%D8%A8%D9%88%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%DA%BE%D9%85%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%DB%8C-%DB%81%DB%92
اسرائیلی فوج نے دو قیدیوں کی تلاش میں جنین پر دھاوا بولنے کی دھمکی دی ہے
چھ فلسطینی قیدیوں میں سے ایک ایہم کمامجی کے اہل خانہ کو جنین کے قریب کفر دان میں خاندانی گھر پر ان کی تصویر لئے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
اسرائیلی فوج نے بڑی فوجوں کے ساتھ جنین شہر میں داخل ہو جانے کی دھمکی دی ہے اور اس کا مقصد جلبوع جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کے وہاں پہنچنے کی تصدیق کے بعد ان کو گرفتار کرنا ہے۔
اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایویو کوہوی نے عبرانی "چینل 12" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیدی زکریا الزبیدی سے پوچھ گچھ سے پتہ چلا ہے کہ قیدیوں نے جینین جانے کا منصوبہ بنایا تھا اور یہ ممکن ہے کہ کم از کم ایک قیدی پہلے ہی وہاں پہنچ چکا تھا اور اسے مدد مل رہی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس بات کی تصدیق ہوجاتی ہے کہ دونوں قیدی جینن پہنچے ہیں تو فوج ان کو گرفتار کرنے کے لیے بڑی فوجوں کے ساتھ وہاں داخل ہونے کے لیے تیار ہے خواہ اس کی وجہ سے مغربی کنارے کے باقی حصے متاثر ہوں یا نہ ہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)