فرانس نے ساحل کے علاقہ میں داعش کے رہنما کو مار ڈالا ہے

فرانس نے ساحل کے علاقہ میں داعش کے رہنما کو مار ڈالا ہے
TT

فرانس نے ساحل کے علاقہ میں داعش کے رہنما کو مار ڈالا ہے

فرانس نے ساحل کے علاقہ میں داعش کے رہنما کو مار ڈالا ہے
فرانسیسی مسلح افواج کے وزیر کو کل پیرس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ساحل کے علاقہ میں داعش کے رہنما کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور فریم میں اس رہنماء کی تصویر بھی دیکھی جا سکتی ہے

فرانسیسی افواج نے گریٹر صحارا میں "داعش" تنظیم کے رہنما عدنان ابو ولید الصحراوی کو ہلاک کر دیا  ہے اور یہ اقدام فرانس کے لیے ایک "بڑی کامیابی" کا سبب ہے جو ساحل کے علاقے میں اپنی افواج کی تنظیم نو کر رہا ہے تاکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر توجہ دی جا سکے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور دیگر فرانسیسی عہدیداروں نے کل کہا ہے کہ فرانسیسی فوج نے مغربی افریقہ میں دولت اسلامیہ کی شاخ کے سربراہ کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا ہے۔

میکرون نے جلدی سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ خبر نشر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ ہوا ہے وہ اس جنگ میں ایک بڑی کامیابی ہے جو ہم ساحل میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔(۔۔۔)
 

جمعہ 09 صفر المظفر 1443 ہجرى – 17 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15634]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]