شامی حکومت کے رویے کو تبدیل کرنے کے لئے اردن کی ایک خفیہ دستاویز کا ہوا انکشاف

شامی باشندوں کو 22 فروری 2018 کو دمشق کے مشرقی غوطہ کے علاقے دوما میں تباہی کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
شامی باشندوں کو 22 فروری 2018 کو دمشق کے مشرقی غوطہ کے علاقے دوما میں تباہی کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

ایک سرکاری اردنی خفیہ دستاویز میں دمشق کے ساتھ نمٹنے کے لیے ایک نیا نقطہ نظر پیش کیا گیا ہے اور اس میں پچھلے دس سالوں کے دوران شامی حکومت کی تبدیلی کی پالیسی کے ساتھ حکومت کے طرز عمل میں بتدریج تبدیلی کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس ملک میں روس کے جائز مفادات کو تسلیم کرتے ہوئے سال 2011 کے بعد شام میں داخل ہونے والی تمام غیر ملکی افواج کے انخلا  کی بات کی گئی ہے۔

دستاویز کے خیالات باخبر ایک اعلی مغربی عہدے دار نے کہا ہے کہ اردن کے شاہ عبد اللہ دوم کے ساتھ ساتھ اس پر آخری دور میں عرب رہنماؤں کے درمیان گفتگو ہو چکی ہے اور جولائی میں واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن اور اگست میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن دونوں کے درمیان تبادلہ خیال کیا جا چکا ہے اور انہوں نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ حالیہ عرصے میں اردن کے ذریعہ تعلقات کو معمول پر لانے کے کچھ اقدامات اس نئے انداز کو چھوتے ہیں یا اس کی روح سے متاثر ہوتے ہیں۔

2012 کے آخر میں عرب لیگ کی رکنیت منجمد ہونے کے بعد اب تک عرب اتفاق رائے دمشق کی واپسی کے لیے دستیاب نہیں ہے اور عرب ممالک اس کو اتفاق رائے کی دستیابی سے جوڑتے ہیں اور شام کی طرف سے قرارداد 2254 کے مطابق سیاسی حل کے نفاذ کے لیے اقدامات سے مربوط کرتے ہیں جس سے اس کی وحدت اور وہاں سے غیر ملکی ملیشیاؤں کے اخراج ہو سکے۔(۔۔۔)

ہفتہ - 25 صفر المظفر 1443 ہجری - 02 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15649]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]