واشنگٹن نے ترکی میں "القاعدہ" کی فائل کھول دی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3231226/%D9%88%D8%A7%D8%B4%D9%86%DA%AF%D9%B9%D9%86-%D9%86%DB%92-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%84%D9%82%D8%A7%D8%B9%D8%AF%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D9%84-%DA%A9%DA%BE%D9%88%D9%84-%D8%AF%DB%8C-%DB%81%DB%92
دو مصری محمد نصر الدین الغزلانی اور مجدی سالم امریکی خزانے کی فہرست میں شامل ہیں (نیویارک نیوز)
واشنگٹن نے القاعدہ کی فائلوں کو ترکی میں کھول کر دو مصری باشندوں پر "القاعدہ سے تعلق کی وجہ سے پابندیاں عائد کر دی ہے اور امریکی وزارت خزانہ نے دو مصری شہری مجدی سالم اور محمد نصر الدین الغزلانی پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے اور ان کے علاوہ تین دیگر افراد کو بھی شامل کیا ہے جو القاعدہ کو امداد فراہم کرنے کے شبہ میں ہیں۔
مصر میں بنیاد پرست تحریکوں کے امور کے محقق عمرو عبد المنعیم کے مطابق سالم اور الغزلانی جہاد گروپ کے رکن ہیں اور اخوان کے رہنماؤں سے متعلق ہیں اور عبد المنعیم نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ سالم جہاد تنظیم کے رہنماؤں میں سے ایک ہے اور اسے (طلائع الفتح) حصہ اول کے مقدمے میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور اسے 2011 سے پہلے رہا کر دیا گیا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہےکہ سالم 2013 میں محمد مرسی کی برطرفی کے بعد ملک سے باہر بھاگ گیا کیونکہ وہ (اخوان) کے قریب تھا اور اس نے مصر میں دہشت گرد کے طور پر درجہ بندی کئے گئے تنظیم کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]