"ٹرویکا" نے سوڈان سے بشیر کی حوالگی میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے

"ٹرویکا" نے سوڈان سے بشیر کی حوالگی میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے
TT

"ٹرویکا" نے سوڈان سے بشیر کی حوالگی میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے

"ٹرویکا" نے سوڈان سے بشیر کی حوالگی میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے
امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے تقسیم کردہ ایک بیان میں بین الاقوامی "ٹرویکا" گروپ نے 3 اکتوبر 2020 کو عبوری حکومت کے ساتھ سوڈانی فریقوں کے دستخط کردہ تاریخی امن معاہدے کی تعریف کی ہے اور مزید یہ بھی کہا ہے کہ وہ آزادی، امن اور انصاف سے متعلق لوگوں کے مطالبات کو قبول کریں گے۔

امریکہ، برطانیہ اور ناروے پر مشتمل "ٹرویکا" گروپ نے "ین الاقوامی فوجداری عدالت کے ساتھ حکومت کے تعاون سمیت عبوری انصاف کی طرف کیے گئے اقدامات کو سراہا ہے اور سابق صدر عمر بشیر اور دیگر سابق حکام کو حوالے کرنے کے سلسلہ میں کابینہ کے بیان کردہ عزم کا خیر مقدم کیا ہے جو بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ کے تابع ہیں اور انہوں نے حکومت سے اس عزم میں تیزی سے آگے بڑھنے کا مطالبہ کیا ہے۔(۔۔۔)

پیر - 27 صفر المظفر 1443 ہجری - 04 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15651]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]