سلطنت عمان میں "شاہین" کے اپنے عروج پر پہنچتے ہی کئی افراد ہوئے ہلاک اور لاپتہ

"شاہین" طوفان کا اپنے عروج پر پہنچنے کے ساتھ کل مسقط میں سیلاب زدہ سڑک پر کاریں دیکھی جا سکتی ہیں (رائٹرز)
"شاہین" طوفان کا اپنے عروج پر پہنچنے کے ساتھ کل مسقط میں سیلاب زدہ سڑک پر کاریں دیکھی جا سکتی ہیں (رائٹرز)
TT

سلطنت عمان میں کل اپنے عروج پر پہنچنے والے سمندری طوفان "شاہین" کی وجہ کئی افراد ہلاک اور لاپتہ ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد نے پناہ گاہوں میں پناہ لی ہے اور سعودی محکمہ موسمیات نے توقع کی ہے کہ "شاہین" مملکت کے کچھ حصوں پر اپنا اثر دکھائے گا اور متحدہ عرب امارات نے سمندری طوفان سے نمٹنے اور اس کے نقصانات پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر لیا ہے۔
 
سلطنت عمان نے ملبے تلے مرنے والے متاثرہ افراد کی بازیابی کا اعلان کیا ہے اور جو کچھ ہوا اس کے نتیجے میں کھونے کے دو واقعات درج کیے گئے ہیں جن میں سے ایک بچہ کا واقعہ ہے جو پانی کے بہاؤ میں لاپتہ ہو گیا ہے اور ساتو ہی سلطانیت کے تمام شعبے متحرک ہو گئے ہیں اور پناہ گاہیں تیار کی گئی ہیں جہان کل متاثرہ افراد کو پناہ دیا گیا ہے۔(۔۔۔)

پیر - 27 صفر المظفر 1443 ہجری - 04 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15651]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]