سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی خاموشی سے ہوئی دنیا بے چین اور اربوں کا نقصان

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروسز پراسرار وجوہات کی بنا پر ہوئے بند
فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروسز پراسرار وجوہات کی بنا پر ہوئے بند
TT

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز کی خاموشی نے کل (پیر) کو دنیا کو اس وقت الجھا کر رکھ دیا جب "فیس بک"، "میسنجر"، "واٹس ایپ" اور "انسٹاگرام" جیسے مشہور سائٹس کی خدمات کو اچانک طویل گھنٹوں کے لیے معطل کردیا گیا جس کی وجہ سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
 
خدمات کو متاثر کرنے والے مسئلے کی وجہ فوری طور پر تصدیق نہیں کی جا سکی ہے لیکن فیس بک پیج پر ایک پیغام نے ڈومین نام کے نظام میں خرابی کی نشاندہی کی ہے۔

ڈومین نام کا نظام وہی ہے جو ای پتے کو صارفین کو ان سائٹس کی طرف بھیجنے کی اجازت دیتا ہے جن تک وہ رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور رائٹرز کے مطابق کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی اکامائی ٹیکنالوجیز میں اسی طرح کی بندش کے باعث گزشتہ جولائی میں کئی سائٹیں بند ہوئیں تھیں۔(۔۔۔)

منگل - 28 صفر المظفر 1443 ہجری - 05 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15652]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]